ابنا: پولیس کے مطابق سہراب گوٹھ کے علاقے ایوب گوٹھ میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جبکہ فائرنگ سے ایک شخص شدیدزخمی ہو گیا، لاش اور زخمی کوعباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دوسری جانب ڈیفنس فیز 6 میں بنگلے کے باہر بنی باڑ سے خاتون کی کم از کم دو ماہ پرانی لاش ملی ہے جو ناقابل شناخت ہے،پولیس حکام کے مطابق مالی نے آج باڑ کاٹی تو لاش کی موجودگی کاعلم ہوا۔ اورنگی ٹاوٴن میں مسلح افراد نے کریانہ کی دکان پر فائرنگ کر کے ایک شخص ہلاک کردیا، مومن آباد میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔ ...........
/169